ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / جموں و کشمیر میں سابق داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی کو بنایا جا سکتا ہے نیا گورنر:ذرائع 

جموں و کشمیر میں سابق داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی کو بنایا جا سکتا ہے نیا گورنر:ذرائع 

Wed, 01 Aug 2018 01:41:12    S.O. News Service

نئی دہلی:31/جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق سابق داخلہ سکریٹری راجیو مہرشی کو جموں کشمیر کا نیا گورنر بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق مرکزی حکومت ریاست میں حکومت بنانے کے حق میں ہے، لیکن موجودہ گورنر این این ووہرا اس کے لئے کوشش نہیں کر رہے ہیں ۔ واضح ہو کہ پی ڈی پی کے ساتھ جموں و کشمیر میں تقریبا تین سال مخلوط حکومت میں رہنے کے بعد بی جے پی نے جون میں حکومت سے حمایت واپس لے لی تھی۔ بی جے پی نے کہا تھا کہ ریاست میں بڑھتی بنیاد پرستی اور دہشت گردی کے چلتے حکومت میں رہنا مشکل ہو گیا تھا۔اس کے بعد جموں و کشمیر میں گزشتہ 40 سال میں آٹھویں بار گورنر راج نافذ ہوا تھا۔و ہیں ووہرا کے گورنر رہتے یہ چوتھا موقع تھا جب ریاست میں ؛گورنر راج نافذہوا تھا۔ 


Share: